17 مئی 2015 - 09:06
کابل میں خوفناک دھماکہ + تصاویر

افغانستان کا دارالحکومت کابل، خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اتوار کی صبح کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک اور دھماکہ بھی اس سے قبل مشرقی کابل کے علاقے "کارت نو" میں ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس قسم کے حملے بارہا طالبان نے انجام دیئے ہیں۔

.......

/169